سیف علی خان اور کرینہ کپور کی علیحدگی کا امکان، مبشر لقمان کا انکشاف

0
Pakalerts.pk
pakalerts.pk

سیف علی خان نے قطر کی شہریت حاصل کر لی ہے اور وہیں مستقل رہائش چاہتے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ

سینئر صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور بالی ووڈ جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی اختتام کے قریب ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ بھارت میں موجود ان کے باوثوق ذرائع کے مطابق سیف اور کرینہ علیحدگی کی جانب بڑھ رہے ہیں، خاص طور پر سیف پر حملے کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

مبشر لقمان کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ سیف علی خان پر حملہ مبینہ طور پر کرینہ کپور نے کیا کیونکہ انہوں نے سیف کو ایک گھریلو ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ مزید بتایا گیا کہ سیف علی خان نے قطر کی نیشنلٹی حاصل کر لی ہے اور وہیں مستقل طور پر رہنے کے خواہاں ہیں لیکن کرینہ وہاں جانے کو تیار نہیں، یہی وجہ ان کے اختلافات کی بڑی بنیاد بنی ہے۔

یہ انٹرویو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، لیکن تاحال سیف یا کرینہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر شدید دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ مداحوں کی بڑی تعداد اس خبر پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے جبکہ بعض صارفین اسے صرف افواہ قرار دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سیف اور کرینہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

سورس اردو پوائنٹ

Exit mobile version