سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، پاک فوج کے میجر عدیل زمان جام شہادت نوش کر گئے

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، پاک فوج کے میجر عدیل زمان جام شہادت نوش کر گئے ، سکیورٹی فورسز نے خفیہ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید میجر عدیل زمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے آپریشن میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ شہباز شریف نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیر اعظم نے میجر عدیل زمان کی بلندئ درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Exit mobile version