صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا نکلا

0
Pakalerts.pk

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ٹک ٹاک پر لڑکیوں کا روپ دھار کر ویڈیوز بنانے والے نوجوان کی حقیقت سامنے آگئی۔

پولیس ترجمان لیاقت علی کے مطابق ٹک ٹاکر عبدالمغیز لڑکیوں کا لباس پہن کر مختلف پوز اور نازیبا ویڈیوز تیار کرتا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا، جس سے معاشرے میں سخت تشویش اور بے چینی پیدا ہو رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ متعدد شکایات موصول ہونے پر چوکی بام خیل پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق عبدالمغیز نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوگا۔

Exit mobile version