توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج، عمران خان و بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں دائر

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

وکیل خالد یوسف چوہدری کی طرف سے دائر سابق وزیراعظم کی اپیل پر ڈائری نمبر24560، ان کی اہلیہ کی اپیل پر24561 نمبر لگادیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران کان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کی جانب سے سنایا جانے والا توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی گئی ہیں، اس حوالے سے ان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی اپیل پر ڈائری نمبر24560 اور بشریٰ بی بی کی اپیل پر ڈائری نمبر24561 لگا دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان نے اپنی اور اہلیہ کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ، پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملتا تھا لیکن آج میں کہتا ہوں کہ آڈیالہ جیل کے اندر جانا آسان ہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے مکمل طور پر ہم پر بند کردیئے گئے ہیں، اس کے باوجود عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ آئین و قانون پر عمل کی بات کی، ہمارا مطالبہ ہے جس رفتار سے نچلی عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں اسی رفتار سے ہائیکورٹ میں بھی کیس لگائے جائیں، یہ توشہ خانہ کا دوسرا کیس نہیں تھا یہ چوتھا کیس تھا، بار بار ایک ہی کیس بنا کر عدالت کیوں لایا جا رہا ہے؟۔خیال رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17,17 سال قید کی سزا سنائی ہے، سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی اور انہوں نے عمران خان و بشریٰ بی بی کومجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا سنائی، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو دفعہ 409 کے تحت 10 ،10سال قید، دفعات 5,2,47 کے تحت 7،7سال قید کی سزا سنائی گئی، دونوں پر ایک کروڑ 64 لاکھ 500 روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Exit mobile version