پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر (جسے ایشین بوائے بھی کہا جاتا ہے) نے تھائی لینڈ کے بنکاک میں ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں انڈونیشین باکسر فرڈیننڈس کو شکست دے کر اپنی کیریئر کی 17ویں فائٹ جیت لی۔
یہ فائٹ ٹیکنیکل ناک آؤٹ کے ذریعے ختم ہوئی جس کے نتیجے میں عثمان وزیر سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن بن گئے، یہ ان کی 17ویں مسلسل جیت ہے اور یہ فائٹ 168 ممالک میں براہ راست نشر کی گئی جو پاکستان کے باکسنگ کیریئر میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔
یہ فائٹ 168 ممالک میں براہ راست نشر کی گئی، جسے پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ عثمان وزیر نے اپنی اس جیت کو پاکستان میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کے نام کرتے ہوئے کہا:
"الحمدللہ، 17-0 اور نیا سلور ٹائٹل چیمپئن بن گیا، یہ کامیابی سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرتا ہوں۔”
خیال رہے کہ عثمان وزیر کی یہ کامیابی ان کے شاندار تسلسل کا حصہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے مارچ 2025 میں اپنی 15ویں فائٹ جیتی تھی، جبکہ اپریل 2025 میں بھارتی باکسر ایسوارن کو صرف پہلے راؤنڈ کے 1 منٹ 41 سیکنڈز میں شکست دے کر 16ویں فتح حاصل کی تھی۔
