ظہران ممدانی کی علی سیٹھی سے دوستی، پاکستانی گلوکار کے اہل خانہ سے قریبی فیملی تعلقات

0
pakalerts.pk

علی سیٹھی نے نو منتخب میئر نیو یارک کو انتخابی مہم میں کھل کر سپورٹ کیا، ظہران ممدانی کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں

 نو منتخب میئر نیو یارک ظہران ممدانی کی پاکستانی گلوکار علی سیٹھی سے دوستی ہے اور ان کے سیٹھی فیملی سے قریبی تعلقات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں گلوکار علی سیٹھی نے عوامی طور پر ظہران ممدانی کو اپنا "دوست اور بھائی” کہا جو ان کے درمیان قریبی ذاتی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، جون 2025ء کی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ممدانی کی نیویارک سٹی کے میئر کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے سیٹھی نے اس مہم کو "متاثر کن” قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور لوگوں سے انہیں ووٹ دینے کی بھی اپیل کی تھی۔مذکورہ پوسٹ میں دونوں کی ایک تصویر بھی شامل تھی جس میں بتایا گیا کہ یہ تصویر ظہران ممدانی کی والدہ فلم ڈائریکٹر میرا نائر نے لی تھی، انہوں نے ایک دوسری تصویر بھی شیئر کی جس میں علی سیٹھی کی والدہ کو نو منتخب میئر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا، علی سیٹھی کی عوامی حمایت اور ان کی طرف سے شیئر کردہ تصاویر سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں خاندانوں کے قریبی تعلقات ہیں۔

مجموعی طور پر انسٹا گرام پوسٹ میں دونوں کے ساتھ چار تصاویر پوسٹ کی گئیں، جن میں سے پہلی تصویر میں علی سیٹھی اور ظہران ممدانی مسکراتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، دوسری تصویر میں علی سیٹھی کی والدہ، سیاستدان اور صحافی جگنو محسن کو ممدانی کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا، جس میں وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی دکھائی دیں، جب کہ علی سیٹھی خود بھی اپنی ماں کے پیچھے کھڑے ہیں، تیسری تصویر میں جگنو محسن کو ممدانی کو شفقت سے گلے لگاتے دکھایا گیا اور چوتھی تصویر نو منتخب میئر کی مہم کا حصہ تھی۔

Exit mobile version