ظہران ممدانی ماضی میں ریپر بھی رہے، مداحوں نے ’چھوٹی الائچی‘ نام دیا، ایگ گانے سے بہت شہرت ملی

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

موسیقی سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والے نو منتخب میئر نیو یارک نے سیاست میں انٹری کی تو اپنی زندگی کے بڑے الیکشن میں کامیابی سے دنیا کو حیران کردیا

 نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی زندگی کو فلمی کہانی سے تشبیہ دیا جانے لگا، سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے ریپر بھی رہے، مداحوں نے ’ینگ کارڈامم‘ (چھوٹی الائچی) اور ’مسٹر کارڈامم‘ کا لقب دیا۔ تفصیلات کے مطابق ظہران کو موسیقی سے جنون کی حد تک لگاؤ تھا، جس کو پوا کرنے کے لیے وہ راتوں کو ریپ گانے ریکارڈ کرتے تھے اور ان کا سب سے مشہور گانا ’نانی‘ تھا جو انہوں نے 2019ء میں ریلیز کیا، یہ گانا اپنی نانی کے نام ایک مزاحیہ خراجِ تحسین تھا جس میں مشہور اداکارہ اور کُک بُک مصنفہ مدھور جعفری نے بھی کام کیا، گانے کو دلچسپ بول اور ویڈیو کی وجہ سے کافی پذیرائی ملی اور یوٹیوب پر 2 لاکھ سے زیادہ ویوز حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور اسپاٹیفائی پر اس کے 43 ہزار سے زائد اسٹریمز ریکارڈ کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ ظہران ممدانی کا تعلق ایک تعلیم یافتہ اور فنکار گھرانے سے ہے، ان کے والد محمود ممدانی معروف افریقی نژاد سکالر ہیں، والدہ میرا نائر مشہور فلم ساز ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ فلم ‘کوئین آف کٹوے’ بنائی، اس فلم کے لیے ظہران نے اپنے دوست عبدالحسین المعروف ایچ اے بی کے ساتھ ایک گانا ‘اسپائس نمبر 1’ بھی لکھا، جس میں معروف اداکارہ لوپیٹا نیونگ’و نے بھی حصہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ ظہران نے اپنے ریپ گانوں میں افریقی اور جنوبی ایشیائی ثقافت کو نمایاں کیا، 2016ء میں ایک البم میں انہوں نے 6 زبانوں میں گانے شامل کیے جو نوآبادیاتی معاشروں، رنگ و نسل کے امتیاز اور شہری زندگی کی جدوجہد پر مبنی تھے، بعد ازاں موسیقی سے سیاست تک کا سفر طے کرنے والے ظہران ممدانی کو نیویارک کے شہریوں میں ان کی عوام دوست پالیسیوں اور مزاحیہ مگر سنجیدہ اندازِ گفتگو سے کافی شہرت ملی، جس کے باعث نیویارک کے میئر کے الیکشن میں انہوں نے سابق گورنر اینڈریو کومو جیسے قد آور حریف کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

Exit mobile version