زیادہ فرسٹ کلاس سنچریاں ، شان مسعود نے عمران خان اور سعید انور کا ریکارڈ توڑ دیا

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

ٹیسٹ کپتان اب تک 190 فرسٹ کلاس میچز میں 39.96 کی اوسط سے 12469 رنز سکور کیے ہیں جس میں 31 سنچریاں سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے زیادہ فرسٹ کلاس سنچریاں سکور کرنے کا عمران خان ، سعید انور اور محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔

قائد اعظم ٹرافی 26-2025ء میں 36 سالہ شان مسعود نے کراچی بلیوز کی جانب سے پشاور کی ٹیم کیخلاف دوسری اننگز میں 101 ناٹ آئوٹ رنز سکور کیے۔ 

شان مسعود اب تک 190 فرسٹ کلاس میچز میں 39.96 کی اوسط سے 12469 رنز سکور کیے ہیں جس میں 31 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

شان مسعود نے زیادہ فرسٹ کلاس سنچریاں سکور کرنے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں عمران خان ، محمد یوسف اور سعید انور کو پیچھے چھوڑا جنہوں نے 30،30 سنچریاں سکور کی تھیں ۔ 

شان مسعود ایکٹو پاکستانی کرکٹرز میں ٹیسٹ کرکٹر عابد علی (31) کے ساتھ سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ 

اس فہرست میں سعود شکیل 22 سنچریوں کے ساتھ دوسرے، کامران غلام 18 سنچریاں بنا کر تیسرے جب کہ سلمان علی آغا 17 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔

Exit mobile version