آئندہ 5سالوں میں حکومت پاکستان کے قرض کی شرح کم ہوکر 60.2 فیصد پر آنے کا امکان

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

مالی خسارہ 3.9فیصد ہدف کے مقابلے4.1 فیصد تک جاسکتا ہے، آئندہ مالی سال پرائمری بیلنس 2فیصد تک محدود رہ سکتا ہے، رواں سال حکومتی اخراجات 20.4فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی فسکل مانیٹررپورٹ

 آئندہ 5 سالوں میں حکومت پاکستان کے قرض کی شرح کم ہوکر 60.2 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے فسکل مانیٹررپورٹ 2025 جاری کردی۔ مالی خسارہ ،ریونیو، اخراجات، قرضوں سمیت معاشی اشاریوں کا ڈیٹا شامل ہے، حکومت پاکستان کے ذمہ قرضوں میں بتدریج کمی ہونے کا امکان ہے، رواں سال قرض بلحاظ جی ڈی پی شرح 71.6 سے 71.3شرح پر آنے کا تخمینہ ہے۔آئندہ 5سالوں میں قرض کی شرح مزید کم ہوکر 60.2فیصد پر آنے کا امکان ہے۔رواں مالی سال میں پاکستان کے مالی خسارے میں اضافے کا امکان ہے، مالی خسارہ 3.9فیصد ہدف کے مقابلے4.1 فیصد تک جاسکتا ہے، آئندہ 5سالوں میں خسارہ کم ہوکر2.8فیصد پر آنے کی توقع ہے، رواں سال پرائمری بیلنس 2.4کی بجائے25فیصد حاصل ہونے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال پرائمری بیلنس 2 فیصد شرح تک محدود رہ سکتا ہے۔ حکومتی اخراجات رواں مالی سال جی ڈی پی کا 20.4فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اگلے مالی سال اخراجات کی شرح مزید کم ہوکر 19.06فیصد تک آسکتی ہے۔ 

Exit mobile version