پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

نئے وزیراعلیٰ کہتے کہ دہشتگردی کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وفاق کی جو پالیسی ہے صوبوں کو ماننی پڑے گی۔ وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک

 وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دے گی، جبکہ نئے وزیراعلیٰ کی تقریر بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو افغان طالبان رجیم کہا جاسکتا ہے، ایک طرف سیز فائر کرتے تو دوسری طرف حملہ کرتے، لیکن ہماری پاک فوج نے سرحدوں کے تحفظ کیلئے منہ توڑ جواب دیا۔ہماری سکیورٹی فورسز نے جس طرح ملک کی حفاظت کررہی ہیں، ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔ عوام کو بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ افغانستان کا بارڈرصرف پاکستان کے ساتھ نہیں لگتا بلکہ ایران ، ترکمانستان، تاجکستان کے ساتھ بھی لگتا ہے۔

پھر یہ تمام تر معاملات فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستا ن کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، یہ کشیدگی پاکستان کے بارڈر کے ساتھ کیوں دہشتگردی ہوتی ہے؟ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستا ن کی کارروائیاں بائی ڈیزائن ہیں۔ان کو دہشتگردی پھیلانے اورٹی ٹی پی کو مضبوط کرنے کیلئے فنڈنگ ملتی ہے، یہ فنڈنگ کہاں سے آتی ہے؟بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے، بھارت اور افغان طالبان نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا گیا۔پاکستان فوج نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا دفاع کیا۔ قابض افغان طالبان کو اندازہ ہونا چاہیئے کہ دہشتگرد تنظیموں کو فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے؟افغان رجیم کو کئی بار کہا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔افغان رجیم دن میں سیز فائرکیلئے منت کرتی اور رات کو حملے کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جو اسٹریٹجی ہے پی ٹی آئی پیغام دے رہی کہ ساتھ دے گی، نئے وزیراعلیٰ نے اسمبلی میں جوتقریرکی وہ بالکل برعکس ہے۔ وفاق کی جو پالیسی ہے صوبوں کو اس کے مطابق ہی چلنا پڑے گا۔ نئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وفاق کی پالیسیوں پر تعاون نہیں کریں گے۔

Exit mobile version