پاکستانی ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز خریدے جا سکتے ہیں، لیکن ان کے نزدیک کسی بھی فنکار کا اصل ایوارڈ اس کا بینک اکاؤنٹ ہے۔
حالیہ ایک انٹرویو میں اداکارہ سے ایوارڈز سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے صاف گوئی سے کہا کہ:
“ماڈلنگ کے دوران میں ایوارڈز کو اہمیت دیتی تھی، لیکن اداکاری میں آنے کے بعد میرے لیے ایوارڈز کی کوئی خاص اہمیت نہیں رہی۔ اصل ایوارڈ آپ کی کمائی اور وہ تعریف ہے جو لوگ آپ کے کام کے بعد کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کئی سینئر اداکاروں کے گھروں میں ایوارڈز کی بھرمار ہے لیکن علاج کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ "ایسی کہانیاں سن کر دل ٹوٹ جاتا ہے اور آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔”
اداکارہ نے ہنستے ہوئے ذو معنی لہجے میں کہا:
“اگر کبھی مجھے ایوارڈ چاہیے ہوا اور پاس اضافی پیسے ہوئے تو خرید لوں گی، کیونکہ یہ جگہ جگہ بکتے ہیں، لیکن مجھے ایسے ایوارڈز نہیں چاہیے۔”
