ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

0
pakalerts
pakalerts

عارف والا: قبولہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ عارف والا کے علاقے قبولہ روڈ پر پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زین العابدین اور علی اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور حسبِ روایت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ مشتعل شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹینکر کو آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ہیوی ٹریفک کے باعث چند گھنٹوں میں دو موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ ڈرائیور فرار ہوگئے تھے۔

Exit mobile version