والد کے انتقال کے باوجود عاطف اسلم نے اپنی گائیکی سے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو محو کر دیا۔

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

کراچی میں سندھ حکومت کے زیر اہتمام ’’معرکۂ حق جشنِ آزادی‘‘ کی تقریب میں ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے پرفارم کیا، جہاں انہیں سامعین نے بے حد سراہا۔ عاطف اسلم کی شاندار گلوکاری اور جذبے نے حاضرین کو ششدر کر دیا۔

یہ تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد نے عاطف اسلم کو پرجوش داد دی۔ یاد رہے کہ عاطف اسلم کے والد، سینئر بیوروکریٹ چوہدری اسلم، دو روز قبل لاہور میں علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے، اس کے باوجود گلوکار نے اپنا فن پیش کیا اور حاضریں کے دل جیت لیے۔

سورس اردو پوائنٹ

Exit mobile version