ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر فنکارہ پروین اکبر نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اداکارہ صنم سعید کی تعریف کی، مگر ان کا ایک جملہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ پروین اکبر نے کہا کہ صنم سعید نہایت باصلاحیت اور متاثر کن اداکارہ ہیں، مگر ان کے نزدیک وہ ’’لڑکی کم اور لڑکا زیادہ‘‘ لگتی ہیں۔ اس جملے کے ساتھ انہوں نے صنم کو ہلکے پھلکے انداز میں ’’ٹام بوائے‘‘ بھی کہا۔
یہ کلپ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کچھ صارفین نے اسے غیر ضروری اور ذاتی تبصرہ قرار دیا۔ ایک نے لکھا کہ سینئر فنکاروں کو ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہیے، جبکہ ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ پہلے عتیقہ اوڈھو اور اب پروین اکبر لائیو شو میں دوسروں کی باڈی شیمنگ کیوں کرتی ہیں۔ کسی نے طنز کیا کہ عورت ہی عورت کی دشمن ہے اور خود ہی دوسری خواتین کی آزاد شناخت کو محدود کرتی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ اس تبصرے سے صنفی امتیاز اور پرانی سوچ کو فروغ ملتا ہے۔
دوسری طرف، کچھ لوگوں نے اس بیان کو محض مزاحیہ تبصرہ سمجھا۔ ایک صارف نے وضاحت دی کہ پروین اکبر کا مقصد صنم کے منفرد انداز اور ورسٹائل اداکاری کو سراہنا تھا۔ ایک اور رائے یہ بھی آئی کہ ’’ٹام بوائے‘‘ اُن خواتین کو کہا جاتا ہے جو لڑکوں جیسی سرگرمیوں اور لباس کو پسند کرتی ہیں، اور اس کا مطلب ہرگز منفی نہیں۔
سورس اردو پوائنٹ
