بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت کئی سخت پابندیاں عائد کردی گئیں

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

تمام اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے قیام امن کے لیے حکومتی اقدامات پر بھر پور تعاون کی اپیل کردی گئی

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت کئی سخت پابندیاں عائد کردی گئیں۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کی گئی ہے، اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی، عوامی مقامات پر چہرے کو مفلر یا کسی اور چیز سے ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے قیام امن کے لیے حکومتی اقدامات پر بھر پور تعاون کی اپیل کردی گئی۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ پورے سال کے دوران 1 ہزار 500 دہشت گرد مارے گئے، 40 گھنٹوں میں 145 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، درد ناک پہلو یہ تھا کہ گوادر میں خضدار کے رہائشی بلوچ فیملی زندگی کی بھیک مانگتے رہے، بی ایل اے نے 5 خواتین اور 3 بچوں کو بے دردی سے بھون ڈالا کیوں کہ بھارت کے ایما پر بلوچوں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بندوق کی نوک پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، بشیر زیب، اللہ نذر اور دیگر جتنے بھی دہشت گرد ہیں وہ ہندوستان کے دلال ہیں، ہمارے پاس اِن حملوں کی انٹیلی جنس معلومات تھیں، ٹویٹر سردار جنگ کے دوران مصلحے پر بیٹھ کر بی ایل اے کے لیے دعائیں کر رہے تھے، دہشت گرد ہزار حملے کرلیں ان سے بات چیت نہیں ہوگی، ہم دہشت گردی کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں گے، ہم کیوں تھکیں؟ ہم ریاستِ پاکستان ہیں، ہم نہ پہلے تھکے ہیں اور نہ تھکیں گے، ایک ہزار سال تک بھی دہشت گردوں سے جنگ لڑیں گے۔

Exit mobile version