چین نے دشمن آبدوزوں کا سراغ لگانے والا اےآئی سسٹم تیار کرلیا

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

چین نے دشمن آبدوزوں کا پتا لگانے والا جدید اے آئی سسٹم تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے مطابق کسی بھی آبدوز کے زندہ بچنے کے امکانات صرف 5 فیصد تک رہ جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا انٹیلی جنس سسٹم چینی بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی نیول وار فیئر کا منظرنامہ بدل سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سسٹم ہائیڈروآکوسٹک بوائز، انڈر واٹر سینسرز اور ریڈارز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو پروسیس کرتا ہے، جبکہ سمندری درجہ حرارت اور نمکیات کو بھی تجزیے کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

چینی سائنسدانوں کے مطابق یہ اے آئی روایتی دفاعی حربوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فوری فیصلوں کے لیے حاصل شدہ ڈیٹا کو عملی تجاویز میں بدل دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایٹمی ڈیٹرنس کے بنیادی ڈھانچے کو غیر مؤثر بنا سکتی ہے۔

Exit mobile version