فرانس میں سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی سفارشات سامنے آئی ہیں۔ ماہرین کی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے مکمل طور پر روکا جائے۔ یہ کمیٹی مارچ میں قائم کی گئی تھی تاکہ سوشل میڈیا کے ممکنہ نقصانات اور ان کے تدارک کے لیے سفارشات دی جا سکیں۔
سفارشات کے مطابق 15 سے 18 سال کے نوجوان رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام واضح پیغام دے گا کہ سوشل میڈیا کم عمر بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ عوامی آگاہی مہم چلائی جائے اور ڈیجیٹل غفلت کو ایک جرم قرار دیا جائے۔ فرانسیسی حکومت ان سفارشات پر غور کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
