پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی رفتار قابل تعریف ہے، ڈی جی آئی اے ای اے

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ویانا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے جوہری توانائی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ویانا میں ہونے والی 69 ویں جنرل کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی اے ای اے نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) ڈاکٹر راجہ علی رضا انور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے سول نیوکلیئر انرجی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت کو قابلِ تعریف قرار دیا اور کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی 5، پاکستان کے ایٹمی توانائی پروگرام کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ پاکستان کے تمام نیوکلیئر پاور پلانٹس جدید حفاظتی معیارات کے تحت کامیابی سے چل رہے ہیں، ہماری سرگرمیاں آئی اے ای اے کے وژن کے عین مطابق ہیں اور پاکستان پُرامن جوہری تعاون کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

Exit mobile version