امریکا کا ویزا دینے سے انکار، اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر کے خطاب کا حل نکال لیا

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

نیویارک (20 ستمبر 2025): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو سالانہ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت دے دی۔

العربیہ نیوز کے مطابق جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز قرارداد منظور کی جس کے تحت محمود عباس آئندہ دنوں عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں آن لائن خطاب کریں گے۔

یہ قرارداد 145 ووٹوں کے ساتھ منظور ہوئی، 5 ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 6 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یاد رہے کہ امریکا نے محمود عباس کو نیویارک کا ویزا جاری کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد یہ متبادل انتظام کیا گیا۔

Exit mobile version