رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹے سمیت 17 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لاہور: (اردو پوائنٹ نیوز۔ 15 ستمبر 2025) رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹا سمیت 17 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے باوجود ادارہ شماریات نے مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.16 فیصد کمی ہوئی، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ کمی 1.34 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 4.17 فیصد سے گھٹ کر 3.95 فیصد ہو گئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ہفتے 17 اشیاء مہنگی ہوئیں، 11 سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Exit mobile version