بیویاں شوہروں کی نفسیات کو سمجھ کر انہیں قابو کرتی ہیں، ندا یاسر

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

لاہور – معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ اکثر اوقات خواتین اپنے شوہروں کو سمجھانے کے بجائے ان کی نفسیات سے کھیل کر انہیں قابو میں لاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ بعض مردوں کو ’رن مرید‘ کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ندا یاسر نے حالیہ مارننگ شو میں ازدواجی تعلقات اور شوہر و بیوی کے درمیان ہم آہنگی پر گفتگو کرتے ہوئے یہ رائے دی۔ پروگرام میں شریک ایک نفسیاتی ماہر خاتون نے کہا کہ مردوں میں عمومی طور پر گھریلو کاموں کی مہارت نہیں ہوتی، اور جب وہ کوشش کرتے ہیں تو اکثر بیویاں ان پر تنقید کرتی ہیں۔

ماہرِ نفسیات نے مزید کہا کہ خواتین یہ نہیں سمجھتیں کہ اگر مردوں سے کوئی کام غلط ہو بھی جائے، تو وہ ان کی نیت کو دیکھیں، نہ کہ انہیں طعنے دیں۔

ندا یاسر نے اس پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بعض خواتین واقعی شوہروں کو طعنے دیتی ہیں اگر وہ کام میں غلطی کریں، حالانکہ خواتین کے پاس قدرتی طور پر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے کام انجام دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیویاں اپنے شوہروں کو مثبت انداز میں سمجھا سکتی ہیں، لیکن وہ ایسا کرنے کے بجائے زیادہ تر قابو پانے کی کوشش کرتی ہیں۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ جو مرد اپنی بیوی کی بات مانتے ہیں، معاشرہ انہیں منفی نظر سے دیکھتا ہے اور ایسے شوہروں کو کمتر سمجھا جاتا ہے، حالانکہ وہ صرف رشتے کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔

سورس اردو پوائنٹ

Exit mobile version