اسلام آباد : پاکستان کے کرپٹو کرنسی میں ابھرتے ہوئے عالمی مقام کے بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے اور کہا پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں خطے پر برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں ہونے والی بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کرپٹو کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
کانفرنس سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا میں اپنی نئی شناخت قائم کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں قائم "ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی” اس وقت جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ ہے، جو عالمی معیار کے مطابق کام کر رہا ہے۔
بھارتی کرپٹو انفلونسر "بٹ کوائن والا” نے بھی بلال بن ثاقب کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت میں بھی ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔
بٹ کوائن والا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں خطے پر برتری حاصل کر لی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کا کرپٹو سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔
