لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ ساؤتھ افریقا کی ریکی ٹیم پہلے ہی ان تینوں وینیوز کا دورہ کرچکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز ہوں گے، جو 2008 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔
جنوبی افریقا کا ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا۔ ٹیسٹ میچز لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی سیریز کا باضابطہ شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔
