پی ڈی ایم اے پنجاب کے افسر دورانِ ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

لاہور (22 ستمبر 2025) — صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے افسر عبدالرحمان دورانِ ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ڈی ڈی ایم او) ملتان اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق عبدالرحمان گزشتہ ایک ماہ سے سیلاب ایمرجنسی ڈیوٹی پر مسلسل مامور تھے۔ انہوں نے ملتان، جلالپور پیروالا اور علی پور میں ریسکیو آپریشنز کے دوران نمایاں خدمات انجام دیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے مشکل حالات میں عوام کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پی ڈی ایم اے افسر عبدالرحمان کے دورانِ ڈیوٹی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرحمان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

Exit mobile version