سلمان خان نے بالی وڈ میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

ممبئی (9 ستمبر 2025): بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اداکاروں کے کیریئر تباہ کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔

سلمان خان پر طویل عرصے سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے ذاتی رنجشوں اور تعلقات کی بنیاد پر کئی جونیئر فنکاروں اور ساتھی اداکاروں کے کیریئر کو نقصان پہنچایا اور انہیں آگے بڑھنے سے روکا۔

تاہم حالیہ قسط بگ باس 19 میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے والا میں نہیں بلکہ اوپر والا ہے۔”

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر متعارف کرایا اور سلمان خان سے کہا کہ آپ نے بہت سے لوگوں کے کیریئر بنائے ہیں۔

اس پر سلمان خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: "مجھ پر تو یہ الزام بھی لگتا رہا ہے کہ میں نے کئی لوگوں کا کیریئر تباہ کیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر میں کسی کا کیریئر کھاؤں گا تو وہ میرا اپنا ہی کیریئر ہوگا۔”

Exit mobile version