نئی دہلی (9 ستمبر 2025): شادی کو یادگار بنانے کے لیے دلہا دلہن اکثر منفرد انداز میں انٹری کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر بعض اوقات یہ انوکھے انداز انہیں مشکل میں ڈال دیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اس بات کی مثال ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اپنی دلہن کو گود میں اٹھا کر سیڑھیوں پر چڑھنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ انٹری کو یادگار بنایا جا سکے۔ تاہم چند ہی سیڑھیاں چڑھنے کے بعد دلہا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دلہن سمیت دھڑام سے سیڑھیوں سے گر گیا۔
ویڈیو میں دلہن کو گرتے ہی سنبھلتے اور بغیر کسی کی مدد کے کھڑا ہوتے دیکھا گیا، جبکہ دلہا کو اٹھانے کے لیے دیگر مہمانوں کو آگے آنا پڑا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور تنقیدی آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ نے اسے "ضرورت سے زیادہ ڈرامائی انٹری” قرار دیا جبکہ کئی افراد نے دلہا کی ہمت پر حیرت کا اظہار کیا۔