ن لیگ کا ایم پی اے سیلاب متاثرین کی داد رسی کے بجائے پرفیوم لگاتا رہا، ویڈیو وائرل

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ثاقب خان چدھڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات سے قبل پرفیوم کا چھڑکاؤ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس منظر نے عوام میں شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے بے حسی کی انتہا قرار دیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقے اس وقت بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہیں، جہاں لوگ بنیادی سہولیات اور امداد کے منتظر ہیں۔ ایسے حالات میں عوامی نمائندوں کا اس طرح کے رویے اختیار کرنا افسوسناک قرار دیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ جو رہنما ووٹ لینے سے قبل عوام کی خدمت کے دعوے کرتے ہیں، وہ مشکل وقت میں نمود و نمائش میں مصروف نظر آتے ہیں۔ عوام نے اس "شرمناک حرکت” پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version