سکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں؛ آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک کردئیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیا جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملکی اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑپھینکا جائے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے شانہ بشانہ ہے، عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے

Exit mobile version