چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ایک ہی دن میں 3 اجلاس طلب کرتے ہوئے ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے، دو دسمبر کو سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے تین اجلاس ہوں گے، جوڈیشل کمیشن کی جانب سے تینوں اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، ان اجلاسوں میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی اور چیف جسٹس سندھ و بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ دو دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس دن 1 بجکر 30 منٹ، دوسرا اجلاس 2 بجے جب کہ تیسرا اجلاس 2 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پہلے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
بتایا جارہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی تعیناتی پر غور ہوگا، مستقل چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی تعیناتی کیلئے پہلے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا، اسی طرح جوڈیشل کمیشن کے تیسرے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایک جج کی سپریم کورٹ تقرری تعیناتی پر غور ہوگا۔معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے تین سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین سینئر ججز میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
