ہربھجن کے تھپڑ کی ویڈیو پر سری سانتھ کی اہلیہ للت مودی پر برس پڑیں

0
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

نئی دہلی (29 اگست 2025): سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کی اہلیہ بھونیشوری نے آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی اور آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وجہ یہ بنی کہ دونوں نے آئی پی ایل 2008 کے بدنام زمانہ ’سلیپ گیٹ‘ واقعے کی پرانی ویڈیو دوبارہ شیئر کی، جس میں ہربھجن سنگھ کو سری سانتھ کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

یہ ویڈیو 29 اگست کو "بیوند 23” کرکٹ پوڈکاسٹ پر سامنے آئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پرانے واقعے پر بحث شروع ہو گئی۔

بھونیشوری نے انسٹاگرام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں للت مودی اور مائیکل کلارک پر شرم آتی ہے، کیونکہ وہ محض سستی شہرت کے لیے برسوں پرانی فوٹیج شیئر کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، "سری سانتھ اور ہربھجن سنگھ دونوں اس واقعے سے بہت آگے بڑھ چکے ہیں۔ اب وہ اسکول جانے والے بچوں کے والد ہیں، لیکن آپ پھر سے پرانے زخم کریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

Exit mobile version