مودی کے قریب سمجھے جانے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کے گرویدہ، سی این این رپورٹ**

0
pakalerts
pakalerts

اسلام آباد : سی این این کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اپنے پہلے دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جانے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کے مداح بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پاکستان کی مؤثر حکومتی اور عسکری سفارتکاری کے نتیجے میں نہ صرف خطے میں اس کی اہمیت میں اضافہ ہوا بلکہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم ریاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی عسکری اور سفارتی حکمتِ عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا ہے۔ تجزیہ کار فرید زکریا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں امریکا اور بھارت کے تعلقات کے تناظر میں اپنی خارجہ پالیسی کا رخ واضح طور پر تبدیل کیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ مصر کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک دور اندیش اور عملی رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نئے مقام پر پہنچایا۔

سی این این کے مطابق امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے پایا، جبکہ پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کے منصوبے کا بھی اعلان کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان اب ایک مؤثر عسکری شراکت دار بن چکا ہے۔ پاکستانی افواج کی صلاحیتوں نے سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں ریاض نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ اہم دفاعی معاہدہ بھی طے کیا ہے۔

سی این این کے مطابق عالمی سطح پر اب پاکستان کو ایک متوازن، سفارتی طور پر فعال اور عسکری طور پر مستحکم ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

Exit mobile version