ترک صدر کی پاکستان کو مشکل وقت میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

اسلام آباد (28 اگست 2025): ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے حالیہ قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کو مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

ترک صدر کا اظہار یکجہتی

اے آر وائی نیوز کے مطابق، ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اس وقت کڑے امتحان سے گزر رہا ہے اور ترکیہ اس مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکیہ ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم کا شکریہ اور تعلقات پر اظہار اعتماد

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کے جذبۂ ہمدردی اور امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ گہرے اور برادرانہ ہیں، جو ہر مشکل وقت میں مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

حالیہ سیلابی صورتحال

رواں ماہ کے آغاز میں خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔

صرف کے پی میں 400 سے زائد اموات ہوئیں

ہزاروں گھروں، دکانوں، مساجد، سرکاری عمارتوں اور ہوٹلوں کو نقصان پہنچا۔قوم ابھی اس سانحے سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ بھارتی آبی جارحیت کے نتیجے میں پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی آگئی، جس نے صوبے بھر میں تباہی کی نئی لہر دوڑا دی۔

عالمی برادری کی امدادی کوششیںپاکستان کے اس مشکل وقت میں مختلف عالمی ادارے اور ممالک مدد کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ حال ہی میں برطانیہ اور گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی اعلانات کیے گئے ہیں، جبکہ ترکیہ نے بھی عملی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Exit mobile version