ایک ہزار سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل ہوچکی ہیں
لاہور وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب میں صرف دو ماہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ نوجوان رجسٹر ڈہوچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ قابل ذکر کامیابی ڈیجیٹل مہارتوں اور مواقع کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ایک ہزار سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی ڈیجیٹل یوتھ ہب میں شامل ہوچکی ہیں۔





