ہونہار سکالرشپ پورٹل دوبارہ فعال

0
157
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا کہ پنجاب کے طلبہ کیلئے ہونہار اسکالرشپ کا پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے رہا ہے، جن میں سے 50 ہزار طلبہ پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں جبکہ مزید 30 ہزار کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کیلئے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ طلبہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور شوق سے تعلیم حاصل کریں، کیونکہ ان کی کامیابی ان کا سب سے بڑا فخر ہے۔

سورس اردو پوائنٹ