اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات کررہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ، اگر شکایت درست ہوئی تو سزا ہوگی اور اگر غلط ہوئی تو شکایت کرنے والے کو سزا ہوگی۔ وزیردفاع خواجہ آصف
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ، وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے کوئی استعفا نہیں دیا، مریم نواز چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہے،اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات کررہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ، اگر شکایت درست ہوئی تو سزا ہوگی اور اگر غلط ہوئی تو شکایت کرنے والے کو سزا ہوگی۔
انہوں نے مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جو مری میں مشاورت ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جو انتخابی نشستیں خالی ہوئی ہیں ان سے متعلق مشاورت ہوئی ہے، ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ نوازشریف کریں گے، مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نوازشریف کے پاس ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے دوسرے تیسرے دن پتا چلا کہ اے ڈی سی آر کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات کررہے ہیں، میرا اس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔
اگر شکایت درست ہوئی تو اس کو سزا ہوگی اور اگر شکایت غلط ہوئی تو جس نے شکایت کی اس کو سزا ہوگی، اس وقت وہاں کیا صورتحال ہے میں اس پر مزید بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی استعفا نہیں دیا، مریم نواز چیف منسٹر بعد میں ہیں پہلے میری بیٹی ہے، نوازشریف میرا لیڈر قائد ہے میری ساری زندگی اس کے ساتھ گزر گئی۔ مریم نوازمیری بیٹی ہے میں اس کیلئے دعا گو ہوں ۔
مریم نواز ہماری مستقبل کی قیادت ہے، میں جتنی اپنی بیٹی کیلئے دعائیں کرتا ہوں اتنی ہی مریم نواز کیلئے کرتا ہوں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بیوروکریسی کو تمام قواعدوضوابط اور قوانین کا پابند ہونا چاہیئے جو بحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پر لاگو ہوتے ہیں۔ بیوروکریسی کا پچھلے 78سالوں میں کوئی احتساب نہیں ہوا۔ کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟کسی نے سوچا ہے ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟
سورس اردو پوائنٹ





