کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں 17 سالہ لڑکی فاطمہ اپنے ہی ماموں کی ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق فاطمہ شادی میں شرکت کے لیے اپنے ماموں کے گھر آئی ہوئی تھی۔ تقریب کے دوران ملزم نثار نے پہلے گلی میں اور پھر گھر کے اندر ہوائی فائرنگ کی۔ اس دوران کچن میں کھڑی فاطمہ کو گردن پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول برآمد کرکے تحویل میں لے لیے جبکہ ملزم نثار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





