’جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا؟ تمہاری وہی ذہنی غلام والی سوچ ہے‘

0
73
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے ترجمان پر سخت برہمی کا اظہار کیا، جب انہوں نے جرمنی کے سفیر کی آمد اور میٹنگ کے وقت کی اطلاع دی۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نیوز کانفرنس میں مینڈیٹ چوری پر بات کر رہے تھے کہ اسی دوران ترجمان نے کہا: "سر، آپ کی میٹنگ کا وقت ہوچکا ہے اور جرمن سفیر بھی آگئے ہیں۔”

یہ سنتے ہی وزیر اعلیٰ غصے میں آگئے اور ترجمان کو ڈانٹتے ہوئے کہا:

"تمہارا کیا کام ہے؟ یہاں بیٹھو۔ جرمن سفیر آگیا ہے تو کیا ہوگیا؟”
"تم بس وہی ذہنی غلاموں والی سوچ رکھتے ہو۔”
"جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سمجھتے ہو کہ فوری اٹھو اور بھاگو۔”

وزیر اعلیٰ کی باتوں پر ترجمان شرمندہ ہوگیا اور پیچھے رکھی کرسی پر جا کر بیٹھ گیا۔