نئی دہلی بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے اپنے ساتھی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کو غصے پر قابو پانے کا مشورہ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شامی نے 2022 کے آئی پی ایل میں پیش آنے والے ایک واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ اس وقت دونوں کھلاڑی گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیل رہے تھے جب ہاردیک پانڈیا نے کیچ نہ پکڑنے پر شامی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
محمد شامی نے اس واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عام طور پر وہ ایسے معاملات پر جواب نہیں دیتے، لیکن جب حالات زیادہ خراب ہو جاتے ہیں تو انہیں بولنا پڑتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہاردیک پانڈیا ان کے بہترین دوست ہیں اور وہ دونوں ایک دہائی سے ساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ شامی نے مزید کہا کہ ہاردیک پانڈیا کو اس وقت اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوا تھا۔
محمد شامی نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ انہوں نے اس وقت کیا کہا تھا، لیکن اسکرین پر لاکھوں ناظرین انہیں دیکھ رہے ہوتے ہیں، اس لیے کھلاڑیوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیے۔
