کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 900 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 65 روپے اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، عالمی منڈی میں بھی سونا 59 ڈالر بڑھ کر 4134 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔
