عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے

0
104
Pakalerts.pk
Pakalerts.pk

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ نظام ظلم اور اخلاقی گراوٹ کی جس نہج پر پہنچ چکا ہے، اس کا انجام اسی نظام کی تباہی پر ہی ہوگا۔

اخلاقیات کا زوال

اڈیالہ جیل سے قوم کے نام جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا:

دنیا میں ہر نظامِ حکومت کی بنیاد اخلاقیات پر ہوتی ہے، لیکن پاکستان میں اخلاقی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
جمہوریت کا اصل حسن بھی اخلاقیات ہیں، مگر "عاصم لاء” کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
قرآن مجید میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا حکم دیا گیا ہے، اس لیے پوری قوم کا فرض ہے کہ حق کے ساتھ اور باطل کے خلاف کھڑی ہو۔

قوم کو پیغام

عمران خان نے کہا:

"قوم کو گھبرانا نہیں ہے، فتح آپ ہی کی ہوگی۔ موجودہ ظلم اور گراوٹ کا انجام اس نظام کی بربادی ہوگا۔”

افغانستان سے اظہار یکجہتی

انہوں نے افغان عوام کو "برادر اسلامی قوم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

خیبر پختونخوا حکومت اور پوری قوم کو چاہیے کہ مشکل وقت میں افغانستان کے ساتھ کھڑی ہو اور ہر ممکن امداد فراہم کرے۔
علی امین گنڈاپور کو ہدایت کرتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں جاری اپنے ہی لوگوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کریں، کیونکہ بیرونی قوتوں کی خوشنودی کے لیے فوجی آپریشن کرنے سے حالات مزید بگڑیں گے۔

ماحولیاتی ایجنڈا

عمران خان نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال نے ایک بار پھر بلین ٹری منصوبے کی اہمیت واضح کر دی ہے۔

تحریک انصاف کے ویژن کے تحت شروع ہونے والے اس منصوبے کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت ہے کہ "ٹین بلین ٹری” منصوبے پر خصوصی توجہ دی جائے، اور سوشل میڈیا کو چاہیے کہ اس بارے میں آگاہی مہم چلائے۔

اہلیہ پر جبر

اپنے پیغام میں عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائی کو شرمناک اور غیر اخلاقی قرار دیا۔
انہوں نے کہا:

"یہ سب ظلم مجھے توڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے، لیکن بشریٰ بی بی نے ہر تکلیف اور جبر کے باوجود غیر معمولی ثابت قدمی دکھائی ہے۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس طرح کی وفا شعار خاتون کی مثال نہیں ملتی۔”