\اسلام آباد پولیس نے 20اشتہا ری، عدالتی مفروران اور سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ مجرمان سمیت27جر ائم پیشہ عناصر گرفتارکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ شمس کالونی ،تھانہ وویمن اور سہالہ پولیس ٹیموں نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی665گرام آئس ،115گرام ہیروئن اور تین پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران20مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 ” پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔
