راہزنی ، چوری میں ملوث منظم گروہو ں کے پا نچ ارکان گرفتار

0
pakalerts.pk

چھینا گیا مو ٹر سائیکل،مو بائل فون، گھر یلو سامان اور ما ل مسروقہ برآمد

اسلا م آبادتھا نہ بنی گالہ پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہو ں کے پا نچ ارکان گرفتارکرکے چھینا گیا مو ٹر سائیکل،مو بائل فون، گھر یلو سامان اور ما ل مسروقہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ بنی گالہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی اورچوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے پا نچ ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون،گھر یلو سامان، گھریلو سامان برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی شناخت ضر ار، طار ق مسیح، سفیر احمد، علی رضا اور قتیل الر حمن کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزما ن کے خلاف مقدمات درج ہیں مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ با د محمد جو اد طا ر ق نے اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ، ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- ”15 پر فورا اطلاع کریں۔

Exit mobile version