2گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں،مال برداراور عوامی نقل و حمل گاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق قانونی کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر3042گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں ،مال برداراور عوامی نقل و حمل گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیںگئیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پو لیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لا کر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر3042گاڑیوں ،موٹر سائیکل سواروں ،مال بردار اور عوامی نقل و حمل والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی،اسلام آبادٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت1325 غیرنمونہ نمبر پلیٹس ،1386 بغیر ہیلمنٹ، 2696غیر قانونی پارکنگ ،1213 غلط سمت کے استعمال ،1174ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی،114بغیر لائسنس ،764لین قوانین کی خلاف ورزی اورفٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 93ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،جبکہ 159 گاڑیوں اور212 موٹر سائیکلوں کو سنگین خلاف ورزی پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن )ر( سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے، اسلام آباد ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
