لندن ہائیکورٹ میں مریم نواز کی اہم قانونی فتح، نجی چینل نے معافی مانگ لی

0
pakalerts
pakalerts

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی برطانیہ میں اہم قانونی کامیابی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ میں ایک بڑی قانونی کامیابی حاصل کرلی۔ مریم نواز نے ’گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے‘ کے نام سے چلنے والے ایک نجی نیوز چینل کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

یہ مقدمہ اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

مریم نواز نے یہ کیس برطانوی ہائی کورٹ میں اپنے وکلاء کے ذریعے دائر کیا تھا۔ ان کی قانونی ٹیم میں بیرسٹر ڈیوڈ لیمر (Doughty Street Chambers) اور سعدیہ قریشی و عشرت سلطانہ (Stone White Solicitors) شامل تھیں۔

عدالتی کارروائی کے بعد نجی ٹی وی چینل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مریم نواز سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
چینل کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ "ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے غلط معلومات کی بنیاد پر الزامات عائد کیے، جن سے مریم نواز کو اذیت اور نقصان پہنچا۔”

Exit mobile version