38 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنیوالے آصف آفریدی نے پہلے میچ میں ہی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

0
pakalerts
pakalerts

راولپنڈی: جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال اور 299 دن تھی۔

یہ کامیابی انہیں کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام پر لے آئی ہے، کیونکہ اتنی زیادہ عمر میں ڈیبیو پر شاندار کارکردگی بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔

Exit mobile version