نادرا کا کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز قائم کرنے کا اعلان

0
pakalerts.pk
pakalerts.pk

کراچی (18 ستمبر 2025): نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی میں مزید تین میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان نادرا سندھ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2026 تک گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن میں میگا سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو باآسانی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

عامر علی خان نے بتایا کہ نادرا ہمیشہ عوام کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا آیا ہے۔ اب شہری اپنے موبائل فون کے ذریعے بھی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے ہی مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت کی بچت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور نوجوان طبقہ نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Exit mobile version