تیانجن (01 ستمبر 2025): وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے دورے کے دوران آج (پیر کو) تیانجن میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کونسل کے 25ویں اجلاس میں شریک ہوں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ تیانجن میں مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وہ بیجنگ روانہ ہوں گے، جہاں وہ چین کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
