آخری اوورز میں پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن بیٹنگ

0
10
pakalerts.pk
pakalerts.pk

صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سینچری کی بدولت پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 190رنز بنانے میں کامیاب

 آخری اوورز میں پاکستانی بلے بازوں کی مایوس کن بیٹنگ، صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سینچری کی بدولت پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 190رنز بنانے میں کامیاب۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں امریکہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولمبو کے تاریخی سنہالی سپورٹس کلب میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز میں بالکل مختلف جذبات کے ساتھ اس مقابلے میں داخل ہو رہی ہیں لیکن کہانی کہیں زیادہ گہری اور دلچسپ ہے، پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف ایک اعصاب شکن مقابلے میں فتح سے کیا جہاں فہیم اشرف کی شاندار آخری اوور بولنگ نے سبز شرٹس کو شکست سے بچا لیا اگرچہ دو پوائنٹس مل چکے ہیں مگر کارکردگی نے کئی سوالات بھی چھوڑے ہیں۔دوسری جانب امریکہ وہ ٹیم ہے جو پوائنٹس ٹیبل پر اگرچہ خالی ہاتھ ہے لیکن دل جیتنے میں سب سے آگے، بھارت کے خلاف تاریخی اپ سیٹ کے دہانے تک پہنچنے کے بعد سوریا کمار یادیو کی دھواں دار بیٹنگ نے ان کا خواب توڑ دیا مگر دنیا کو یہ پیغام ضرور دے دیا کہ یو ایس اے اب معمولی ٹیم نہیں رہی۔ یہی وہ امریکہ ہے جس نے دو سال قبل پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، حالیہ دنوں میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف زبردست مقابلوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر کسی بڑے شکار کی تلاش میں ہیں، اگرچہ علی خان اور شبھم رنجانے کی فٹنس مسائل امریکی ٹیم کے لیے درد سر بن سکتے ہیں مگر شادلے فان شالکوئک کی نپی تلی پیس بولنگ اور محمد محسن و ہرمت سنگھ کی سپن جوڑی کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے، خاص طور پر ابتدائی اوورز میں وہ پاکستان پر دبائو ڈالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔امریکی ٹیم کو اس بار اپنے ٹاپ آرڈر سے بہتر آغاز درکار ہوگا کیونکہ بھارت کے خلاف ابتدائی ناکامی نے انہیں مہنگا پڑا تھا، کپتان مونانک پٹیل اور اینڈریز گوس سے شائقین کو خاصی امیدیں ہوں گی، کم وقت میں ممبئی سے کولمبو کا سفر، موسم اور کنڈیشنز کی تبدیلی، سب کچھ امریکہ کے خلاف ہے مگر اگر حالیہ تاریخ کچھ بتاتی ہے تو وہ یہ کہ یہ ٹیم مشکلات سے گھبرا کر پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں، آج کا مقابلہ صرف دو پوائنٹس کا نہیں بلکہ اعتماد، ساکھ اور ایک اور ممکنہ تاریخ رقم کرنے کا ہے، کیا امریکہ ایک بار پھر پاکستان کو چونکا دے گا یا پاکستان اس بار قسمت کے بجائے مضبوط کارکردگی سے جیت پائے گا؟۔