ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

0
84
pakalerts.pk
pakalerts.pk

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی، 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافہ متوقع ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوسکتا ہے، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر سے ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اس ممکنہ اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا جارہا ہے، اس کے علاوہ درآمدی اخراجات میں بھی اضافے کی اطلاعات ہیں۔اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ متوقع ہے، اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں تو آئندہ 15 روزہ جائزے میں اضافہ محدود ہی رکھا جائے گا، تاہم اگر ڈالر مہنگا ہوا یا عالمی سطح پر تیل کے نرخ مزید بڑھے تو اگلے 15 روز کے جائزے میں قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔