اسلام آباد (2 اکتوبر 2025) — نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے فون نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا آسان اور جدید طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔ اب بنیادی خدمات کے لیے نادرا دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ یہ سہولت پاک آئڈینٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔
پاک آئی ڈی ورژن 5.0.4 کی خصوصیات
نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی اپ گریڈ شدہ ایپ میں شہری نہ صرف رجسٹریشن کی بنیادی خدمات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ براہِ راست اپنے موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کو بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
فون نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ
- پاک آئی ڈی ایپ (ورژن 5.0.4) کو اپ ڈیٹ کریں۔
- ایپ کھول کر پروفائل سیٹنگز میں جائیں۔
- موبائل ایڈٹ آپشن منتخب کریں۔
- نیا نمبر درج کرنے پر ایک ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) موصول ہوگا۔
- او ٹی پی انٹر کرنے کے بعد نمبر کامیابی سے اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
اس نئے نظام سے شہریوں کا وقت اور اخراجات دونوں بچیں گے اور نادرا کی خدمات مزید مؤثر اور تیز رفتار انداز میں عوام تک پہنچ سکیں گی۔





